مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق لومبوک میں زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 اور گہرائی 7 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ لوگ گھروں سے نکل کر سڑکوں اور کھلے میدان میں جمع ہو گئے۔ زلزلے سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث راستے بند اور چند مکانات تباہ جبکہ فضا غبار آلود ہوگئی۔ زلزلے سے قریبی عمارتیں لرز اُٹھیں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
News ID 1883210
آپ کا تبصرہ